by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: تین تلوار پر سپر مارٹ میں خاتون اور اس کا ساتھی لاکر کھول کر 50 لاکھ لے اڑے

کراچی(پی این پی) کلفٹن تین تلوار پر سپرمارٹ میں 2 چور سپر مارٹ سے 50 لاکھ روپے کا صفایا کرگئے۔

پولیس کے مطابق چوری میں خاتون اور مرد ملوث ہیں، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں تھیں اور ملزمان لاکر کھول کر 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 8 میں ڈاکو بیو پاری سے 17لاکھ روپے لوٹ کر فرار  ہوگئے۔

متاثرہ بیوپاری کا کہنا ہے کہ 7 مسلح ملزمان تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.