لندن(نیوزڈیسک)پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف مصنف اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے عارف انیس برطانوی سلطنت کے ’’موسٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘‘ کے رکن بن گئے اور انھوں نے اپنی اس بے مثال کامیابی کو اپنے وطن کے نام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد مصنف اور فلاحی رضاکار عارف انیس کو انسانی ہمدردی کی خدمات پر ’’دی ممبر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘‘ (MBE) کا میڈل ونڈسر کیسل میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں برطانوی شہزادے پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم نے دیا۔
اس اعزاز کے لیے عارف انیس کے نام کا اعلان رواں برس سال جون میں بکنگھم پیلس نے کنگ چارلس کی پہلی باضابطہ سالگرہ کے موقع پر کیا تھا۔ اس اعزاز کے لیے برطانوی بادشاہ نے عارف انیس کو ان کی شاندار خدمات پر منتخب کیا تھا۔
عارف انیس نے مارچ 2020 میں کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائنز پر موجود طبی عملے بالخصوص ایمبولینس ڈرائیورز کے لیے ون ملین کھانے کا آغاز اپنے 2 دوستوں سلیمان رضا اور بلال ثاقب کے ساتھ مل کر کیا تھا۔
پاکستانی نژاد عارف انیس نے بتایا کہ کورونا وبا میں نیشنل ہیلتھ سروس عالمی وبا سے جنگ لڑ رہی تھی۔ ریستوراں بند، اور عملہ بھوکا تھا۔ میں ایمبولینس کے عملے کو کھانے کے بغیر کام کرتے دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔
عارف انیس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے میرے قریبی دوستوں سے آئیڈیا شیئر کیا اور انھوں نے بھرپور تعاون کیا۔ معروف شخصیات بشمول فٹبالر ڈیوڈ بیکھم، باکسر عامر خان، اور میوزک بینڈ The Proclaimers نے One Million Meals مہم کے لیے ریلی میں شرکت کی۔
پاکستانی مصنف عارف انیس نے کہا کہ ان کی وجہ سے اپریل اور جولائی 2020 کے درمیان ہم طبی عملے کے لاکھوں افراد کو کھانا فراہم کے قابل بن سکے۔ میں اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عارف انیس نے اپنے تمغے اور شاہی اعزازات اپنی والدہ، اپنی اہلیہ اور تمام مشکلات کے خلاف پاکستانی ہونے کے غیر متزلزل جذبے کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا یہ اعزاز پاکستان اور پاکستانی ہونے کے جذبے کے لیے وقف کرتا ہوں۔ ہم دنیا کے 148 ممالک میں سے ایک ہیں اور اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں۔
یاد رہے کہ عارف انیس کو برطانیہ میں اکتوبر 2020 میں برین آف دا ایئر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا اور یہ ایوارڈ بھی اس وقت کے شہزادہ اور موجودہ بادشاہ چارلس نے اپنے ہاتھوں سے دیا تھا۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔