1980 کی دہائی کی اے آئی تصویر نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو پکڑوا دیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سوشل میڈیا پر مقبول 1980 کی دہائی کے اے آئی فوٹو ٹرینڈ نے مبینہ طور پر کئی دہائیوں سے پولیس کی نظروں سے اوجھل خاتون کو قانون کی گرفت میں لانے میں اہم کردار ادا کردیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے تقریباً 45 سال قبل اپنی جوانی کے زمانے میں ایک سنار کی دکان سے سونا چوری کیا تھا، جس کے بعد وہ شناخت چھپا کر مختلف مقامات پر زندگی گزارتی رہی۔
پولیس کی جانب سے طویل عرصے تک کوئی سراغ نہ ملنے کے باعث کیس کی فائل بھی بند کردی گئی تھی۔ تاہم حالیہ دنوں میں 1980 کی دہائی کے فیشن اور انداز پر مبنی اے آئی تصاویر کا رجحان سوشل میڈیا پر مقبول ہوا تو خاتون نے بھی اپنی ایک تصویر کو اسی طرز میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
خاتون کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہوئے اتفاقاً اس سنار تک پہنچ گئی جس کی دکان سے کئی دہائیاں قبل سونا چوری ہوا تھا۔
سنار نے تصویر دیکھ کر خاتون کو مبینہ طور پر پہچان لیا اور پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد پرانے کیس کی فائل دوبارہ کھولی گئی۔
پولیس نے خاتون کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا، یوں تقریباً 45 سال پرانے کیس میں ایک بار پھر کارروائی شروع ہوگئی۔
یہ واقعہ اس بات کی ایک دلچسپ مثال بن گیا کہ سوشل میڈیا پر محض ایک تصویر کس طرح کئی دہائیوں پرانے معاملے کو دوبارہ سامنے لے آئی۔
PNP
Comments are closed.