by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گجرات؛ 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد (پی این پی) گجرات میں اپنی 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم والد ثاقب عامر بٹ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی کم عمر بیٹی عائشہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانہ لاری اڈہ پولیس نے 2024 میں بچی کی والدہ سدرہ ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے سے قبل ملزم تقریباً 6 ماہ تک اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم گزشتہ 24 ماہ سے گجرات جیل میں قید تھا۔

PNP

Comments are closed.