by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی صدر مسعود پزشکیان امریکا سے وطن واپس روانہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے ایران روانہ ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت مختلف عالمی معاملات پر مؤقف پیش کیا۔

اس دوران امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مسعود پزشکیان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مختصر جواب دیا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری بم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا اور ملک اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کے لیے پیش کرنے پر آمادہ ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر بھی متعدد مواقع پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کو شرعی اعتبار سے ممنوع قرار دے چکے ہیں۔

ایرانی صدر کے دورہ امریکا کے دوران ایران کے جوہری پروگرام، عالمی پابندیوں اور تہران و واشنگٹن کے درمیان جاری اختلافات بھی اہم موضوعات رہے۔

PNP

Comments are closed.