پاکستان سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ کی راولپنڈی منتقلی کی تصدیق کردی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث میچ کا وینیو تبدیل کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی، صرف وینیو تبدیل ہوا ہے۔
PNP
Comments are closed.