خصوصی افراد کیلیے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
میرپورخاص (پی این پی) میرپورخاص پریس کلب کے سامنے عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والی نابالغ بچیوں کلپنا میگھواڑ اور بندیا کماری کے مبینہ اغوا،
جبری مذہب تبدیلی اور کم عمری کی شادی کے خلاف ہندو برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بچیوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔احتجاج پاکستان دراوڑ اتحاد کے چیئرمین فقیر شیوا کچھی کی قیادت میں کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بچیوں کی بازیابی کے مطالبات درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے الزام عائد کیا کہ نابالغ بچیوں کو اغوا کرکے قید کیا گیا اور مبینہ طور پر ان کا مذہب تبدیل کرانے کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کم عمری کی شادی جرم ہے، تاہم اس قانون پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کلپنا میگھواڑ اور بندیا کماری کو مبینہ قید سے آزاد کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے، ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور والدین سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مبینہ طور پر نکاح پڑھانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے وزیراعظم، صدر پاکستان، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ حیدرآباد سمیت ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.