جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے دو مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع ویڈیلا ٹاؤن شپ کے ایک بار میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے اندر اور باہر موجود افراد پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 8 مسلح افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، جن کے پاس رائفلیں اور پستول تھے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
دوسرا فائرنگ کا واقعہ کیپ ٹاؤن کے علاقے لاندوے میں ایک تفریحی مقام پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جنوبی افریقہ کے علاقے کوا مکھوتھا میں ایک گھر میں ہونے والی پارٹی کے دوران فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔
PNP
Comments are closed.