by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا

اسکرین گریب/ آئی سی سی 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا، آئی سی سی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کیپ ٹاؤن میں ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کرے گی۔

یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا، آئی سی سی ورلڈ کپ دو اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ورلڈ کپ کھیلنے والی 14 میں سے 10 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹکٹس کے لیے بیلٹ بھی لانچ کرے گی، فینز یکم اکتوبر سے ٹکٹس بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکیں گے۔



PNP

Comments are closed.