by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر فیفا گیانی انفنٹینو کا صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی کیلئے خصوصی پیغام

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

گیانی انفنٹینو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سید محسن گیلانی کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اس ملاقات کے دوران اس حوالے سے گفتگو ہوئی کہ فٹبال کے لیے آئندہ باہمی تعاون کو کیسے جاری رکھا جائے تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس خوبصورت کھیل کی خوشی سے لطف اندوز ہونے کے مزید مواقع ملیں۔

 فیفا کے صدر نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کا ویژن متاثر کن ہے، ملاقات کے دوران ملک میں کھیل سے متعلق منصوبوں کے بارے میں تازہ صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا جس پر فیفا کی جانب سے ان کے فٹبال ڈیولپمنٹ پلانز کی حمایت کا وعدہ کیا گیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں سید محسن گیلانی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ٹیم کی ’فیفا آسیان کپ 2026ء‘ اور ’فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء‘ میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.