by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیر داخلہ کا دورۂ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں بنے گا: محسن نقوی

کراچی( پی این پی ) اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے لئے 17 برس بعد 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج  کراچی پورٹ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے چین سے اسلام آباد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے لیے آنے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔نئی ریسکیو گاڑیاں 5 روز میں کراچی سے اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ریسکیو و فائر بریگیڈ کے لیے نئی گاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔اسلام آباد ریسکیو میں نئی گاڑیوں کی شمولیت 2009 کے بعد بڑا اضافہ ہے۔نئی گاڑیوں کی جلد فراہمی پر چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔جدید ریسکیو گاڑیاں اسلام آباد کے 6 سٹیشنز میں ہمہ وقت موجود رہیں  گی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا  کہ نئی ریسکیو گاڑیاں 256 فٹ کی بلندی تک آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
نئی گاڑیوں میں 4 فائر ایریل ٹرک، 6 فائر ٹاورز اور 5 فائر ٹینکس بھی شامل ہیں۔نئی ریسکیو گاڑیاں جدید ترین آلات سے لیس ہیں۔چیف  کلکٹر کسٹمز اپریزیمنٹ ساؤتھ، کلکٹر اپریزیمنٹ ایسٹ ، ایڈیشنل کلکٹر اپریزیمنٹ ایسٹ،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر سی ڈی اے اور این ایل سی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید برآں، وفاقی وزارت داخلہ کے زیر انتظام پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں بنے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گرینڈ خدمت مرکز میں وزارت داخلہ کے تمام اداروں کے کاؤنٹرز موجود ہوں گے۔
عوام کو ایک چھت تلے پاسپورٹ،  شناختی کارڈز،  اسلحہ لائسنس،مختلف این او سیز اور دیگر سہولتیں ملیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے 10 روز میں خدمت مرکز کا ماسٹر پلان طلب کرلیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مرکز کا ماسٹر پلان تمام ضروری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔خدمت مرکز میں شہریوں کو مختلف سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے خدمت مرکز کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



PNP

Comments are closed.