by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محسن نقوی کی کراچی ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک جانیوالے مسافروں سے ملاقات

— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں جناح ایئر پورٹ کا دورہ کر کے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور امیگریشن کے طریقۂ کار اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی عملے سے مسافروں کی قطاریں ختم ہوئیں۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران سہولت فراہم کی جائے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ غیر تصدیق شدہ دستاویزات والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔



PNP

Comments are closed.