by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عاصم افتخار کی انتونیو گوتریس سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انتونیو گوتریس نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عاصم افتخار کو پاکستان کا نیا خارجہ سیکریٹری مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں تعیناتی کے دوران عاصم افتخار کی جانب سے سیکریٹری جنرل اور ان کی ٹیم کے ساتھ تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

عاصم افتخار نے بھی عالمی سطح پر کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے لیے انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہا۔

PNP

Comments are closed.