غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ،5 فلسطینی شہید
غزہ: محکمہ صحت کے حکام اور امدادی کارکنوں کے مطابق غزہ شہر میں ہفتے کی صبح ایک رہائشی عمارت کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا سمیت بعض اہم معاملات پر فریقین کے درمیان اب تک اتفاق نہیں ہوسکا۔
اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حماس دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کر رہی ہے، جبکہ حماس ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ حملوں کی تیاری نہیں کر رہی اور اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتی ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ اکتوبر جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران غزہ میں مسلح افراد کے حملوں میں اس کے 4 فوجی ہلاک ہوئے۔
PNP
Comments are closed.