بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس سے اہم خطاب کیا۔شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ کے ساتھ پانچ بڑے منصوبوں کا آغاز کرےگا تاکہ مشترکہ طور پر چین لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔اپنے خطاب میں شی جن پھںگ نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں۔ آزادی ہماری شاندار روایت ہے، ترقی اور احیاء ہمارے فطری حقوق ہیں اور عدل و انصاف ہماری مشترکہ جستجو ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کرپانچ بڑے منصوبوں کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طورپر ترقی و احیاء کے حصول اور چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کوشش کی جائے۔پہلا منصوبہ یکجہتی کا منصوبہ ہے جس میں اگلے تین سالوں میں، چین ہر سال سی ای ایل اے سی کے رکن ممالک سے سیاسی جماعتوں کے300 عہدیداروں کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دے گا. دوسرا ترقیاتی منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں چین لاطینی امریکہ سے مزید اعلی معیار کی مصنوعات درآمد کرے گا اور چینی کمپنیوں کو لاطینی امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گا۔ تیسرا منصوبہ تہذیبی ہے جس میں چین-لاطینی امریکہ تہذیبی مکالمے کی کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا۔ چوتھا منصوبہ امن کا منصوبہ ہے جس میں تمام فریق انسداد آفات کے اتنظامات، سائبر سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد بدعنوانی، انسداد منشیات اور سرحدپار منظم جرائم پر ضرب لگانے میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔ پانچواں منصوبہ عوامی رابطوں کا منصوبہ ہے جس میں اگلے تین سالوں میں چین 3500 سرکاری اسکالرشپس، چین میں 10 ہزار تربیتی مواقع، بین الاقوامی چینی اساتذہ کے لئے 500 اسکالرشپس، تخفیف غربت میں تکنیکی صلاحیتوں کے لئے 300 تربیتی مواقع، ” چائنا برج ” پراجیکٹ کے تحت چین کا دورہ کرنے کے لئے 1000 گروہوں کو دعوت اور “سمال اینڈ اسمارٹ” ذریعہ معاش کے300 پروگرامز کا آٖغاز کیا جائے گا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پہلے مرحلے میں پانچ لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی نافذ کرے گا، اور مناسب وقت پر اس پالیسی کے دائرے کو وسعت دے گا۔ سی ای ایل اے سی کے چیئرمین ملک کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو، برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا، چلی کے صدر گیبریل بوریک اور نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف نے بھی افتتاحی تقریب میں تقاریر کیں۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔