by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد

اسلام آباد (پی این پی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے ایک ہفتے کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوششوں کے خلاف 2 بڑی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو بیرون ملک سے آنے والی تھائی ایئرویز کی پرواز TG-349 کے مسافروں کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی گئی۔

دوران چیکنگ تھائی شہری Naeehaphong Pueehykosai کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 23 کلوگرام مشتبہ کینابس/ویڈ برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریبا 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق مصدقہ اطلاع پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز ایئرپورٹ کی نگرانی میں خصوصی ویجیلنس ٹیم تشکیل دی گئی تھی، برآمد شدہ مواد قبضے میں لے کر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو خفیہ اطلاع پر روک کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے 24 کلوگرام حشیش برآمد ہوئی، منشیات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت تقریبا 31 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام نے کہاکہ 28 ستمبر کو بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 55 کروڑ روپے مالیت کی حشیش پکڑی گئی تھی، دونوں کارروائیوں میں گرفتار مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.