by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا

کراچی(پی این پی)ایل پی جی شعبےمیں بڑی پیشرفت،ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق انگرو ووپاک ٹرمینل پر ایل پی جی کارگو لنگر انداز ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، نئے نظام کے تحت یہ پہلا بڑا کارگو ہے۔

ریکارڈ ایل پی جی کارگو انگرو ووپاک ٹرمینل پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا،جسے ایل پی جی کے شعبےمیں نئےدورکا آغاز قرار دیا جا رہا ہے،اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم کے مطابق مناسب قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیےجا رہےہیں،ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کےمطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، تاہم نئے نظام کے تحت درآمدات میں اضافے سے موسم سرما میں دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
 



PNP

Comments are closed.