امریکا پر اعتماد نہیں،مذاکرات بے فائدہ ہیں،پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان ہونے کے باعث بات چیت کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔
ایرانی صدر نے آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا کا مقصد ایرانی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ ان کے مطابق جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آیا، اس کے بعد اسے جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے بعد ایران پر تین مرتبہ حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے فریق کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں جو مسلسل قتل، پابندیوں، دباؤ اور دھمکیوں کا راستہ اختیار کرے اور کیے گئے وعدوں کی پاسداری بھی نہ کرے۔
PNP
Comments are closed.