by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی کے صنعتی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 73 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے، میئر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری سے کاروباری سرگرمیوں، روزگار اور برآمدات کو فروغ ملے گا، منصوبے پر 73 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیصل معیز خان نے کہا کہ شہر کی صنعتوں کو توانائی اور پانی کی فراہمی کے مسائل کا سامنا ہے، صوبائی حکومت اور صنعتی شعبے کو مل بیٹھ کر جامع منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی گیس دوسرے صوبوں کو منتقل کی جا رہی ہے، جبکہ مقامی صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

میئر نے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی بڑھانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے صنعتکاروں کو مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 



PNP

Comments are closed.