by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع

پاکستان اور انٹرنیشنل مانٹیری فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے، جس کے بعد معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافے اور محصولات کی وصولی بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ نجکاری پروگرام کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کیے جا رہے ہیں، جبکہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو روکنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔



PNP

Comments are closed.