by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نانا پاٹیکر نے انتقال سے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ڈاکٹر کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق نانا پاٹیکر نے رات تقریباً ڈھائی بجے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیج کر طبیعت خراب ہونے سے آگاہ کیا تھا، تاہم رات گئے ہونے کی وجہ سے دوست اس وقت پیغام نہیں دیکھ سکے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ دوست صبح تقریباً 4 بجے نانا پاٹیکر کے گھر پہنچے تو اداکار کی حالت تشویشناک تھی، انہیں شدید پسینہ آ رہا تھا اور وہ بتدریج بے ہوش ہو رہے تھے۔

نانا پاٹیکر کو صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

PNP

Comments are closed.