by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

— فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 9 خارجی ہلاک کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں کارروائیاں کی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں، یہ کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں، پاک فوج کے افسران و جوان پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



PNP

Comments are closed.