by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور ،جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی کوشش

لاہور (پی این پی) لاہور میں جعلی پیر کی دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرین ٹائون کے علاقہ میں ملزم یونس علی نے دم کرنے کے بہانے زیادتی کرنے کی کوشش کی، ملزم اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا، گرین ٹائون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

PNP

Comments are closed.