وزیراعظم کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خود کشی کا نوٹس
اسلام آباد (پی این پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خود کشی کا نوٹس لیتے ہوئے
آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مرحومہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لینے کی ہدایت کی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ نوجوان طالبہ کی خود کشی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.