وزیر داخلہ محسن نقوی نے طالبہ لائبہ معاملے کو ٹیسٹ کیس قرار دیدیا
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کے بعد کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، پولیس اس میں سرخرو ہوگی، ملزم کو جلد پکڑیں گے اور سزا دلوائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے بھی کیس کی تفتیش کررہی ہے، یورپی یونین نے تسلیم کیا ہے کہ ویزا فراڈ میں کمی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، ان شاء اللّٰہ ہم کوشش کریں گے ایسے کرداروں کو سزا ہو گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسے ایجنٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، این سی سی آئی اے کام کررہی ہے، پنجاب میں 61 ملازمین کام کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا ہے، ایسے کیسز کی شکایت کو پاک آئی ڈی پر لےجایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے انسانی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے،کچھ دیر پہلے وزیراعظم نے اس کیس کے حوالے سے سب کو بلایا۔
PNP
Comments are closed.