عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین واپس نہ پہنچ سکے
عمرہ کی ادائیگی کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت رواں سال سعودی عرب جانے والے دو لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والے پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد کی واپسی تاحال ریکارڈ نہیں ہوئی، جس کے باعث انسانی اسمگلنگ کے خدشات سامنے آئے ہیں۔
اس معاملے نے متعلقہ حکام کی توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم وطن واپس نہ پہنچنے والے تمام افراد کے لاپتہ ہونے یا انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے کی تصدیق ان اعداد و شمار سے اکیلے نہیں ہوتی۔
PNP
Comments are closed.