by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پاکستان زندہ باد پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی کے چیئرمین سردار آفتاب احمد ورک نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان زندہ باد پارٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ آئندہ اپنی سیاسی سرگرمیاں استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے جاری رکھے گی۔ پارٹی قیادت نے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں قومی ترقی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد نے پاکستان زندہ باد پارٹی کے انضمام کو سیاسی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس انضمام سے دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی اشتراک کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور سیاسی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

PNP

Comments are closed.