عاصم افتخار نے باضابطہ طور پر سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ عاصم افتخار نے باضابطہ طور پر سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عاصم افتخار نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے یو این میں مستقل مندوب کی حیثیت سے عاصم افتخار کی خدمات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار کی نئی ذمہ داریوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
PNP
Comments are closed.