امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان سے مطالبہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب کے مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی نامناسب رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترک صدر اردوان سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ حوثی امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی دانستہ کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول انہیں توقع تھی کہ حوثی ایک سال قبل ہونے والی شدید امریکی بمباری کے بعد سبق سیکھ چکے ہوں گے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جلد ایران کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گا۔
PNP
Comments are closed.