by Rao Imran Suleman
Rao Nama

‘باس’ کون ہے؟ غیر ملکی خواتین کیس میں پولیس نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

باس' کے خلاف 10 مقدمات، تفتیش میں اہم پیش رفت

0

ویب ڈیسک:
لاہور میں غیر ملکی دو خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میرٹ پر شفاف تفتیش کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات لاہور پولیس ہی کرے گی، اسے سی سی ڈی کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔ ان کے مطابق تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے اور ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارلوس نامی شخص نے اطلاع دی تھی کہ اس کی بیٹی اور اس کی دوست کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ دونوں غیر ملکی خواتین اسلام آباد پہنچنے کے بعد لاہور آئیں، جہاں وہ مبینہ طور پر گاڑی سے نکل کر فرار ہوئیں اور ایک دکان میں پناہ لی۔ پولیس نے گاڑی کی نقل و حرکت اور روٹس کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں خواتین کے میڈیکل اور دفعہ 164 کے تحت بیانات کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات حاصل کیے گئے۔ مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر ایک ایس ایچ او کو ان کی رہائش گاہ بھی بھیجا گیا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
فیصل کامران نے مزید بتایا کہ ملزمان سے رابطے میں رہنے والے "باس” کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف پہلے ہی 10 مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خواتین کا دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا بیان کیسے لیک ہوا، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.