by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے ریکور

اسلام آباد (پی این پی) گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی رقم واپس حاصل کرلی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز میں ملزم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ملا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم نعمان مانسہرہ میں درج فراڈ کے ایک مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم کی ریکوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مانسہرہ پولیس کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

PNP

Comments are closed.