by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسرائیل نے انڈونیشی پائلٹ کی موجودگی پر ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا

اسرائیل نے انڈونیشی پائلٹ کی موجودگی پر ایتھوپین ایئرلائنز کے ایک کارگو طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے فضا سے ہی واپس موڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 31 ممالک کے شہری پائلٹس کے زیرِ کمان طیاروں کو لینڈنگ سے روکنے کے اقدامات کیے ہیں، تاہم اس پابندی کی تفصیلات اور متاثرہ ممالک کی فہرست سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز نے انڈونیشی پائلٹ کی جگہ دوسرے ملک کے پائلٹ کو تعینات کیا، جس کے بعد کارگو طیارے نے دوبارہ تل ابیب کیلئے پرواز کی اور وہ بن گوریون ائیرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں، اور جب اسرائیلی حکام کو پرواز کے عملے میں انڈونیشی شہری کی موجودگی کا علم ہوا تو طیارے کو واپس جانے کا کہا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات سے اسرائیل آنے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز کے دوران بھی سکیورٹی کا ایک سنگین واقعہ پیش آ چکا ہے، جس میں ایک عمانی معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ اماراتی اٹارنی جنرل حمد سیف الشامسی کے مطابق اس واقعے کے بعد سے اسرائیل نے پروازوں کے عملے کی سیکیورٹی جانچ پڑتال پر توجہ مزید بڑھا دی ہے۔

PNP

Comments are closed.