کراچی(پی این پی)ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہوکر 437836 روپے پرآگیا، دس گرام سونے کی قیمت 2572 روپے گر کر 375373 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 6360 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 4153 ڈالر پر آ گیا۔
PNP
Comments are closed.