ڈ
دبئی : تین بار ڈبلیو بی سی ایشیا ٹائٹل جیتنے والے معروف پروفیشنل باکسر نیرج گوئٹ کو حال ہی میں ازبکستان میں عالمی باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کنونشن میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس کنونشن میں عالمی باکسنگ کے چند نامور ناموں نے شرکت کی جن میں مائیک ٹائسن، ایونڈر ہولی فیلڈ، جولیو سیزر شاویز، اولیگزنڈر اوسک، شینن برگز اور عامر خان جیسے لیجنڈز شامل تھے۔کنونشن میں نیرج گوئٹ کو مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت میں بھارت میں پیشہ ورانہ باکسنگ کے منظرنامے پر تبادلہ خیال کرنے اور عالمی سطح پر بھارتی فائٹرز کو درپیش چیلنجز اور کامیابیوں بارے وژن شیئر کرنے کا موقع ملا۔ نیرج گوئٹ نے ایک بیان میں اس طرح کے باوقار پلیٹ فارم پر بھارت کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ لیجنڈز کی موجودگی میں آنا ایک ناقابل یقین تجربہ تھا جنہوں نے میرے جیسے کھلاڑیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے خاص طور پر میرے رول ماڈل مائیک ٹائسن جو ورلڈ پروفیشنل باکسنگ کے آئرن مین کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔باکسنگ لیجنڈز کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے نیرج نے کہاکہ بھارتی پروفیشنل باکسنگ بارے ان کا وژن بہت مثبت تھا ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔