کراچی(پی این پی)سابق وزیراعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی تاریخی وطن واپسی پر کراچی میں کارساز خودکش حملے کو 19 برس ہو گئے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تشدد اور انتہاپسندی جمہوری جدوجہد کو نہیں روک سکتے، جیالوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر بینظیر بھٹو کی حفاظت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد جمہوریت اور قربانی کے عہد کی تجدید ہے، آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں وقار مہدی نے سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں پیپلز پارٹی کراچی ضلع شرقی کی جانب سے منعقد کی گئی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے کسی دھمکی کی پرواہ نہیں کی اور وطن واپس آئیں۔
PNP
Comments are closed.