فیصل آباد میں پارکنگ سے گاڑی چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان نے فائرنگ کر کے گاڑی کے مالک کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ جڑانوالہ روڈ پر پیش آیا، ملزمان چناب کلب کی پارکنگ سے گاڑی چوری کر کے فرار ہوئے تھے، گاڑی کے مالک نے الرٹ میسج ملنے پر ٹریکر کی ٹریکنگ سے ملزمان کا پیچھا کیا تھا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ تعاقب کر نے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے گاڑی کا مالک زخمی ہوگیا جو اسپتال پہنچانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب والٹ پارکنگ میں گاڑی کی چابی لینے والا ملازم بھی لاپتہ ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.