by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار

—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں اور حتمی اسکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ملک بھر سے انڈر 18، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق مدعو کیے گئے کھلاڑی 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں گے جہاں تربیتی کیمپ کے دوران باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل 3 پول تشکیل دیے جائیں گے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مختلف پولز میں تقسیم کر کے ان کی تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو منتخب کر کے حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے یکساں مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔



PNP

Comments are closed.