دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
لاہور(پی این پی)لاہور میں فضائی آلودگی 200 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے علاقے برکی روڑ پر فضائی آلودگی271، اقبال ٹاؤن میں 215، ماڈل ٹاؤن میں 203، بیدیاں روڈ میں 193 اور ڈیفنس میں 189 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جہاں پر فضائی آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مظفر گڑھ میں 224، پشاور میں 219، گجرانوالہ میں211 اور رحیم یار خان میں آلودگی 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔واضح رہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
PNP
Comments are closed.