by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی بڑی کمی

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3086 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ہوگیا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کم ہو کر 4129 ڈالر ہوگیا ہے۔



PNP

Comments are closed.