سعودی عرب کا ریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
ریاض: سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے۔
سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ میزائل دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا تھا۔
اس سے قبل ایک خبر رساں ادارے کے نامہ نگاروں نے ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی تھی۔
سعودی عرب کے ادارۂ شہری دفاع نے خطرے سے متعلق انتباہ جاری کرنے کے چند منٹ بعد اعلان کیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.