by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہالینڈ میں متعین پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر

حکومت پاکستان نے ہالینڈ میں متعین پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں اپنا مستقل مندوب مقرر کر دیا۔

سید حیدر شاہ اس سے قبل بھارت، نیپال، نیو یارک اور دیگر ممالک میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ سفارتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انھو ں نے نیدرلینڈز میں بھی اپنے سفارتی دور میں وہاں کے تعلیمی اور متعدد اداروں اورحکومتی نمائندوں ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد سے ملاقاتیں کیں۔

اسکے علاوہ انھوں نے نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی انتھک کوششیں کیں، انکی بہترین کارکردگی کی بنا پر انھیں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا۔



PNP

Comments are closed.