by Rao Imran Suleman
Rao Nama

منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن (فائل فوٹو)۔ 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف واضح ہے، اسمبلی کو فیصلہ کرنا ہے چاہے وہ پنجاب کی ہو بلوچستان یا خیبرپختونخوا کی ہو۔ 

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نئے صوبوں کے فیصلے کسی سروے، جلسے یا ٹاک شوز میں نہیں ہونے۔ ہر مہذب ملک قانون اور آئین کے تحت چلتا ہے اس ملک کو بھی آئین کے تحت چلنا ہے، سندھ کی مٹی کے ساتھ یہاں کے لوگوں کی محبت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے لیے جینا مرنا سب سندھ کی مٹی ہے، پاکستان ہمارے لیے ریڈ لائن ہے ،سندھ سے ہمیں محبت ہے، منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ جتنا سندھ کا شہری پاکستان سے محبت کرتا ہے اتنا ہی وہ سندھ سے محبت کرتا ہے، ہم احتیاط کے ساتھ اور صبر کے ساتھ بات کریں گے، یہ سندھی مہاجر کا مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم ماضی میں الگ صوبے کی بات کرتے تھے، ایم کیو ایم کے یہاں موجود دوستوں سے ہمدردی ہے، مجھے ایم کیو ایم کے دوستوں کی کیفیت کا اندازہ ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں رہنے والا کوئی باشعور شخص سندھ کی تقسیم نہیں چاہتا، 2014 میں بانی ایم کیو ایم نے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات کی۔ 

انھوں نے کہا کہ ان کی لیڈر شپ نے وہ بیانات دیے ہیں، یہاں بیٹھے ہمارے دوستوں نے جو تقریر کی وہ دل سے نہیں کی۔



PNP

Comments are closed.