آبنائے باب المندب میں کارگو جہاز پر حملے میں جاں بحق افرادکی تعداد6 ہو گئی
صنعا: یمن کے کوسٹ گارڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ باب المندب کے قریب ایک کارگو جہاز پر حملے میں جاں بھق افراد کی تعداد6 ہو گئی ہے۔
کوسٹ گارڈ نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے کیا۔
یہ حملے بحیرہ احمر کے دہانے پر تجارتی جہازوں کے خلاف ان مہلک کارروائیوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں جو حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد سے جاری ہیں۔
یمنی حکومت سے منسلک اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کارگو جہاز کے عملے کے 4 ارکان بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق، جہاز پر امدادی اور انخلا کی کارروائیاں کرنے کے لیے بھیجے گئے دستے کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
PNP
Comments are closed.