آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاکستان کو تنویر احمد جیسے ہیروز پر فخر ہے۔آرمی چیف نے دورہ امریکا میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد (نسٹ) کے لیے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد سے بھی ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو منیر احمد جیسے لوگوں پر فخر ہے، منیر احمد کے عطیے سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنےگا،کیمپس کی توسیع ہوگی اور مستحق طلبا کو آگے آنےکا موقع ملےگا۔
اس موقع پر تنویر احمد کا کہنا تھا وہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے متاثر ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جنرل عاصم منیر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
خیال رہےکہ تنویر احمد نے نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں آئی ٹی ٹاوربنانے کے لیے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
تنویر احمد نے 2022 میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور طالب علم امریکا گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔