معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہوگئے: رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہوگئے، گندم کے سرکاری نرخوں میں اضافے سے کسانوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔
شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے دن رات محنت کر کے معیشت کو سنبھالا، گندم کی قیمت مقرر ہونے پر کسان بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
رانا تنویر نے کہا کہ فصل کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیج کا اہم کردار ہے، خلیجی جنگ کے اثرات پوری دنیا سمیت پاکستان پر بھی مرتب ہوئے، اس سال پاکستان میں دھان کی بمپر پیداوار ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف دیا۔
PNP
Comments are closed.