ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
تہران: ایران نے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر بندر عباس کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا ہے کہ میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا نہیں بتاؤں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔
PNP
Comments are closed.