جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گروپ بی کے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی، ایونٹ میں پاکستان کی یہ پہلی شکست ہے۔
میچ کے تیسرے کوارٹر تک دونوں ٹیمیں 3 ،3 گول سے برابر تھیں۔
چوتھے کوارٹر میں سفیان خان نے اپنا چوتھا گول کر کے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول کی برتری دلائی تاہم ملائیشیا نے آخری 5 منٹ میں 2 گول کر کے پاکستان سے برتری چھین لی اور 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے کیے۔
گروپ بی میں ملائیشیا ٹاپ پوزیشن جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان راؤنڈ کا آخری میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔
PNP
Comments are closed.