by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو سسرالیوں نے دھوکے سے بلا کر قتل کر دیا

شکر گڑھ (پی این پی)شکرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان مبینہ طور پر سسرالیوں کے انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا،

چار ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے علی حسین کو کھانے کے بہانے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، مقتول کے بھائی ذیشان کی مدعیت میں بیوی، ساس ، سسر اور سالے سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول علی حسین کرتارپور کے نواحی علاقے قلعہ وڑائچ کا رہائشی تھا جس نے چار ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ مقتول کے بھائی ذیشان علی کے مطابق ایک ماہ قبل لڑکی کے والدین سے صلح بھی ہوگئی تھی اور سسر نے دکان بنانے کے لیے رقم بھی دی تھی ۔ گزشتہ رات سسرالیوں نے ملاقات اور کھانے کے بہانے جوڑے کو بلایا دلہن کو پٹرول پمپ پر اتار دیا جبکہ علی حسین کو کھیتوں میں لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

ایف آئی آر میں مقتول کی بیوی، ساس، سسر اور سالے سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ۔ ڈی پی او نارووال ملک نوید کا کہنا ہے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔

PNP

Comments are closed.