بیجنگ(نیوزڈیسک)رواں سال کے آغاز پر ہی چین کی پانچویں قومی اقتصادی مردم شماری کے لیے سائٹ رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ۔مردم شماری کا مقصد معیشت کی بنیادی صورتحال کا پتہ لگانا، اعلی معیار کی ترقی کی پیش رفت کی عکاسی کرنا، قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبے کی تشکیل و نفاذ نیز چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ کے لیے شماریاتی معلومات کی مدد فراہم کرنا ہے.
اس مردم شماری میں پلیٹ فارم معیشت اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے نیا مواد شامل کیا گیا ہے ، تاکہ نئی صنعتوں ، نئے ماڈلز ، نئے انجن اور دیگر شعبوں میں چین کی معیشت کی ترقی کی بہتر عکاسی کی جاسکے۔ اس کے علاوہ پہلی بار مردم شماری میں ان پٹ اور آؤٹ پٹ سروے بھی کیا جائے گا۔
اقتصادی مردم شماری ہر 10 سال میں دو بار کی جاتی ہے۔ تاحال چین میں 2004، 2008، 2013 اور 2018 میں چار مرتبہ قومی اقتصادی مردم شماری ہو چکی ہے ۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔