by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو—فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی قومی ٹیم میں منتخب ہوئے تھے، ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ رونالڈو کا تقریباً 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے انڈر 15 سے سینئر قومی ٹیم تک تقریباً 25 سال پرتگال کی نمائندگی کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے لیے 234 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور ریکارڈ 146 گول کیے۔

وہ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.